منگلورو ، 25/ مئی (ایس او نیوز) شہر کے ابکّا نگر میں ایک برساتی نالے میں آٹو رکشہ گرنے کی وجہ سے ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ۔
مہلوک آٹو ڈرائیور کی شناخت دیپک (40 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی رات میں ہوئی زبردست بارش کی وجہ سے برساتی پوری طرح بھر گیا تھا ۔ چونکہ اس نالے کے اطراف کوئی رکاوٹی دیوار نہیں تھی اس وجہ سے نالے سے پانی ابل کر سڑک پر بہنے لگا تھا ۔ آٹو ڈرائیور کو سڑک اور نالے کا فرق سمجھ میں آیا اور وہ سیدھے نالے کی جانب بڑھ گیا جس کی وجہ سے آٹو نالے میں گر گیا اور ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ منگلورو میونسپل کارپوریشن کی طرف سے برساتی نالے کے کنارے پر رکاوٹی دیوار تعمیر نہ کرنے جیسی غفلت کی وجہ سے آٹو ڈرائیور کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے ۔